نئی دہلی : کانگریس نے آج کہا کہ مسلمانوں کا گزشتہ دو سال کے دوران مودی
حکومت کے تئیں عدم اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور حکومت کو ان کا اعتماد حاصل
کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ کانگریس جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ نے آج ٹویٹ
کر کے کہا کہ ملک کے مسلمانوں میں مودی حکومت کے تئیں دو برسوں میں عدم
اعتماد کا احساس پیدا ہو گیا ہے۔ ایسے حالات میں اسلام مذہب پر عمل کرنے
والوں میں اعتماد پیدا کرنے کی کوشش کی جانی
چاہیے اور ان پر کوئی فیصلہ
مسلط نہیں کرنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ہر شہری کو اپنے مذہب پر عمل کرنے کا حق حاصل ہے
اور سماجی برائیوں کو دور کرنے کی جوابدہی بھی اسی مذہب کے پیروکاروں کی
ہے۔ ایسی صورت میں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اس معاشرے کے لوگوں اور تمام
سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر بحث کرائے اور پھر فیصلہ کرے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی مذہب کے پیروکاروں پر کوئی فیصلہ مسلط نہیں کیا جانا چاہئے۔ م